یہ حیرت انگیز لیپ ٹاپ کمپنی Luvagito نے 2007 میں متعارف کروایا اور اس کی قیمت تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے تھی۔ لندن (روزنامہ دنیا) ایک اوسط لیپ ٹاپ کی قیمت چند ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہوتی مگر برطانیہ کی کمپنی نے ایک ایسا لیپ ٹاپ بھی متعارف کروایا ہے جس کی قیمت چند ہزار یا چند لاکھ نہیں بلکہ کچھ کروڑ روپے تھی۔ یہ حیرت انگیز لیپ ٹاپ کمپنی Luvagito نے 2007 میں متعارف کروایا اور اس کی قیمت تقریباً 10 کروڑ پاکستانی روپے تھی۔ اس میں قیمتی ہیروں کا استعمال ایک ایسی خوبی تھی جو کسی اور لیپ ٹاپ میں نہیں دیکھی گئی۔
کمپنی کے سی ای او روحان سن کلیر کا اپنی منفرد پیش کش کے بارے میں کہنا تھا کہ انہوں نے محض اسے مہنگا بنانے کیلئے اس پر ہیرے نہیں تھوپ دئیے تھے بلکہ ان ہیروں کو لیپ ٹاپ میں انتہائی ذہانت اور خوبصورتی سے جڑا گیا تھا۔
مثال کے طور پر مہنگا ترین ہیرا پاور بٹن کے طور پر استعمال کیا گیا تھا اور یہ صارف کی شناخت کا کام بھی کرتا تھا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دنیا کا مہنگا ترین لیپ ٹاپ کتنا مقبول رہا اور کتنے افراد نے اسے خریدنے کی ہمت کی۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments