Science

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

پائلٹوں کو سب سے زیادہ گھبراہٹ کب ہوتی ہے؟

ہنگامی صورتحال میں جہاز میں بچنے والے ایندھن کا پتہ دینے والی سوئی پر پریشان کن نظر سے لے کر ہچکولوں کے دوران عملے کے ایک رکن کا بازو ٹوٹنے تک، ایک پائلٹ نے اپنے طویل کیرئر میں پیش آنے والے خوفناک ترین لمحات پیش کیے ہیں۔ 50 سالہ اسٹیولینڈلز 28 سال سے برٹش ایئر لائن پائلٹس ایسوسی ایشن میں بطور فلائٹ سیفٹی سپیشلسٹ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایک برطانوی روزنامے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فیول مینجمنٹ یعنی ایندھن کو سنبھالنا آخر کیوں پائلٹوں کو در پیش سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔

لینڈلز نے بتایا کہ ’’ایک بار قاہرہ سے لندن آتے ہوئے زمین پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرول کے کمپیوٹر فیل ہو گئے۔ یوں اُڑان بھرنے کے لیے تیار ہوائی جہاز پرواز نہیں سکتے اور اس وقت ایک چھوٹے جہاز کے اُترنے کے لیے بھی نیچے جگہ موجود نہ تھی۔ اس لیے جہازوں کا رُخ برطانیہ کے دیگر ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا یہاں تک بعض جہازوں کو ہنگامی طور پر ایمسٹرڈیم کے ہوائی اڈوں پر لینڈ کروایا گیا۔ کسی بھی دوسرے عملے کی طرح ہم بھی ایندھن کے حوالے سے پریشان تھے۔ حکام نے ہمیں 4 گھنٹے کا وقت دیا لیکن ہمارے پاس 1 گھنٹے تک کا بھی اتنا ایندھن نہ تھا ۔ بعدازاں زمین پر موجود عملے نے ترجیحی بنیادوں پر ہمارے جہاز کو اسٹین سیٹڈ پر اُتارا۔‘‘

پرواز کے لیے تیار ہوتے وقت پائلٹ حساب لگاتے ہیں کہ ہنگامی صورت حال میں انہیں کتنے ایندھن کی ضرورت ہو گی اور ان کے پاس ہمیشہ آدھے گھنٹے تک کی پرواز کا اضافی ایندھن ہوتا ہے جسے آخری ذخیرہ کہا جاتا ہے۔ لینڈلز کا کہنا تھا کہ ’’اپنے دور میں میں کبھی اس آخری ذخیرے کے استعمال کے قریب نہیں پہنچا۔ لیکن ہاں! پائلٹ کا سب سے بڑا دشمن خراب موسم ہے۔‘‘ ان لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے ایک کہانی سناتے ہوئے جو عملے کے اراکین کے بارہا کہنے کے باوجود سیٹ بیلٹ باندھنے میں سستی دکھاتے ہیں، لینڈلز نے بتایا کہ ’’کس طرح ایک مرتبہ لندن سے کولمبیا جاتے ہوئے ہچکولے کھانے کے دوران عملے کے ایک رکن کا بازو ٹوٹ گیا تھا۔

لینڈلز کے مطابق موسم کی بدلتی صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جاتا ہے،اور فیصلے میں چھوٹی سی کوتاہی بھی بڑا مسئلہ کھڑا کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی جہاز کا بیرونی اور اندرونی دونوں ہی حصے نہایت مضبوط ہوتے ہیں اس لیے خراب موسم میں جہاز تو محفوظ رہتا ہے لیکن ایسی صورتحال مسافروں کو زخمی ضرور کر سکتی ہے۔ لینڈلز کہتے ہیں کہ ’’میں آج بھی سفر کے آغاز پر فلائٹ سیفٹی پیغام کو اچھی طرح سنتا ہوں۔ ‘‘

فائزہ نذیر احمد


Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments