1958ء میں بنائی جانے والی دنیا کی پہلی مائیکرو چپ، جس نے الیکٹرانکس کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا تھا، امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں فروخت کیلئے پیش کی جا رہی ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار پائونڈز (6 لاکھ امریکی ڈالرز) لگائی گئی ہے۔ اپنی ایجاد کے 60 سال بعد یہ چپ آئندہ ماہ پیش کی جا ئے گی۔ ناخن سے بھی کم سائز کا یہ سیمی کنڈکٹر تانبے اور سونے کے تاروں، جو جیرینیم نامی دھات پر مشتمل تھا، جسے شیشے پر رکھ کر پلاسٹک کے ڈبے میں بند کیا گیا تھا۔ امریکی ریاست میسوری سے تعلق رکھنے والے انجینئر جیک کلبی نے یہ انٹی گریٹڈ سرکٹ 1958ء میں ایجاد کیا تھا لیکن بعد میں اسے لاس اینجلس میں پیدا ہونے والے انجینئر ٹوم یرگان نے حتمی شکل دی، وہ اس پروجیکٹ میں ٹکنیشن کا کام کرتے تھے۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments