Science

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

چین کا ایک اور تعمیراتی عجوبہ

چین میں ایک اور تعمیراتی عجوبہ سامنے آگیا ہے، یعنی دنیا کا پہلا ایسا ہوٹل جس کا اپنا نجی سمندر ہے۔ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہو سکتا ہے، مگر سانیہ ایڈیشن نامی ہوٹل کا اپنا نجی سمندر ہے۔ ہینان آئی لینڈ کے شہر سانیہ میں واقع ہوٹل دنیا کے کسی بھی ہوٹل سے بالکل مختلف ہے ، جس کا موازنہ فی الحال ممکن نہیں۔اس ہوٹل میں ہر 32 گھنٹے کے اندر 10 ملین گیلن پانی قریب واقع ساؤتھ چائنا سی سے پمپ کے ذریعے کھینچ کر اس مصنوعی سمندر میں ڈالا جاتا ہے تاکہ وہاں رہنے والے مہمان سمندری کھیلوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔

اس میں تین آرٹ گیلریاں اور ایک گاؤں بھی ہے، مگر اس کی انفرادیت وہی سمندر ہے۔ اس کے پرتعیش کیبن اس سمندر میں تیرتے رہتے ہیں جو کہ 20 ہزار سکوائر میٹر لمبا ہے۔ 512 کمروں پر مشتمل ہوٹل میں سوئمنگ پولز وغیرہ بھی ہیں جبکہ مصنوعی سمندر کے اردگرد کا حصہ جنگلات کی شکل میں ڈھالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسے 2 ہزار سے زائد چمکدار کرسٹل سے اس طرح سجایا گیا ہے کہ رات کو اگر کوئی چھت پر جائے تو لگتا ہے کہ آپ کے ہاتھوں کے قریب ہی ستارے جگمگا رہے ہیں۔ (انٹر نیٹ سے ماخوذ)  

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments