Science

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

اسمارٹ فون کو دیکھنا ہی دماغی کمزوری کے لیے کافی

ویسے تو اسمارٹ فونز کی بدولت لگتا ہے کہ دنیا ہاتھ میں آگئی ہے مگر یہ آپ کو ذہنی طور پر کمزور بھی بنانے کا باعث بنتے ہیں۔ یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔ ٹیکساس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اگر آپ سوچتے ہیں کہ ٹیکنالوجی سے خود کو کبھی کبھار دور کرلینا دماغ کے لیے فائدہ مند ہے یعنی اسمارٹ فون بند کرنا ہی کافی ہے تو ایسا بالکل نہیں۔ تحقیق کے دوران لوگوں کے دماغی اہلیت اور تجزیے کی طاقت کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے دوران رضاکاروں کو اپنے موبائل فون سائیلنٹ موڈ پر کرنے کا کہا گیا اور ڈیسک، جیب یا بیگ میں رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ فون استعمال نہ بھی کریں تو بھی اس کی اسکرین نظر آنا ہی دماغی توجہ بھٹکانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ جب ہم کسی چیز کے بارے میں نہ سوچنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس کے نتیجے میں دماغی طاقت محدود ہوتی ہے اور ذہن کمزور ہونے لگتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اسمارٹ فون کی موجودگی لوگوں کی ذہنی گنجائش پر اثرانداز ہوتی ہے، چاہے وہ اس پر توجہ دیں یا نہ دیں۔ تو اگلی بار آپ کو کسی کام پر پوری توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہو تو یہ بہتر ہو گا کہ اپنا فون خود سے کافی دور رکھیں تاکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments