Science

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

کیا آپ جانتے ہیں کہ ونڈوز وال پیپر کی یہ مشہور تصویر کس نے کھینچی ؟

دنیا بھر کے کروڑوں کمپیوٹروں پر ونڈوز ایکس پی کے اس مشہور وال پیپر کو بہت سراہا گیا تھا لیکن بہت کم لوگ واقف ہیں کہ یہ تصویر کس فوٹوگرافر نے کھینچی ہے۔ ونڈوز ایکس پی کے اس مشہور وال پیپر کا نام ’بِلس‘ رکھا گیا تھا جس کی پرسکون اور دل موہ لینے والی تصویر 21 برس قبل کھینچی گئی تھی۔ یہ تصویر فطرت کی تصاویر لینے والے مشہور فوٹوگرافر چارلس اوریئر نے لی تھی جو آج بھی خوب سے خوب تر کی تلاش میں ہیں۔ تاہم 76 سالہ چارلس کہتے ہیں، ’میری تصویر کو تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصاویر میں شامل کیا جا سکتا ہے اور شہرت کا ہر لمحہ میں نے خوب محظوظ کیا ہے۔‘
اب وہ ایک جانب تو اسمارٹ فون کےلیے تصاویر کھینچ رہے ہیں تو دوسری جانب جرمنی کی لفت ہانسا ایئرلائن کے ساتھ ایک معاہدہ بھی کیا ہے۔ اس منصوبے کا نام ’نیواینجلس آف امریکا‘ رکھا گیا ہے تاکہ نئی نسل کے اسمارٹ فون کے لیے وال پیپر بنائے جا سکیں۔ چارلس کے بقول اب اسمارٹ فون فوٹوگرافی دیکھنے کا ایک اہم ذریعہ بن چکے ہیں۔ 1996 میں چارلس نے یہ مشہور تصویر کیلیفورنیا کی سونوما کاؤنٹی میں لی تھی۔ پہلے یہ تصویر ایک اشتہاری کمپنی کو بھیجی گئی تھی اور اس کے بعد اسے مائیکروسافٹ نے خرید لیا تھا اور 2000 میں اس کے حقِ ملکیت لینے کے بعد اسے ونڈوز ایکس پی میں لگایا تھا۔ یہ تصویر ایک درمیانے درجے کے کیمرے سے کھینچی گئی تھی اور اب چارلس مزید خوبصورت تصاویر کو بطور وال پیپر بنانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments