Science

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

آسٹریلیا میں طوطے انٹرنیٹ کے دشمن بن گئے

آسٹریلیا میں طوطوں نے انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنی کی ساری تاریں چبا ڈالیں جس سے کمپنی کو ہزاروں ڈالرز خرچ کرنا پڑ گئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں طوطوں نے ملٹی ملین ڈالر براڈ بینڈ نیٹ ورک کی تاروں پر حملہ کر دیا۔ انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنی کے مطابق طوطوں کی جانب سے چپائی جانے والی تاروں پر اب تک ہزاروں ڈالرز خرچ کیے جاچکے ہیں اور اس خرابی کو مکمل طور پر دور کرنے پر مزید خرچہ آئے گا کیوں کہ تاروں کو بہت بری طرح چبایا گیا ہے جس سے انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

کمپنی حکام کے مطابق انٹرنیٹ کی تاروں کو بڑی چونچ والے طوطوں کی جانب سے چبایا گیا جو عمومی طور پر پھل، میوہ جات یا لکڑی وغیرہ کھاتے ہیں تاہم تاروں کو نقصان پہنچنے کے باوجود انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانی کی کوشش کی جا رہی ہے اور طوطوں کی جانب سے حملے کے بعد ہر بار فائیبر تاریں بدلنے سے بہت لاگت آتی ہے۔ واضح رہے آسٹریلیا میں انٹرنیٹ سروس پہلے ہی سست روی کا شکار ہے اور عالمی رینکنگ میں اس کا 50واں نمبر ہے لیکن طوطوں کی جانب سے تاریں چبانے کے بعد سروس مزید خراب ہو گئی ہے۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments