اوبرکی بغیر ڈرائیور والی ’خود کار‘ گاڑی نے ایک خاتون کو کچل دیا۔ امریکی ریاست ایری زونا میں 49 سالہ ای لین ہرزبرگ نامی خاتون سڑک پار کر رہی تھیں کہ بغیرڈرائیور کے چلنے والی آٹو میٹک کار نے ٹکر مار دی جس پر وہ شدید زخمی ہو گئیں۔ زخمی خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ واقعے کے بعد آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی خود کار ٹیکسیوں کی آزمائشی سروس کو پورے امریکا میں بند کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
دوسری جانب خودکار گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے اس مسئلے کے حل کو تلاش کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ اوبر انتظامیہ نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ امریکا میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں نے اس واقعہ کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے اپنی اپنی سطح پر خود کار گاڑیوں کو پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ اس وقت امریکا میں فورڈ، جنرل موٹرز، ٹیسلا اور وائمو خود کار گاڑیاں بنا رہی ہیں جنہیں حکومت کی جانب سے خود کار گاڑیاں سڑکوں پر لانے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments