کیا آپ کے پاس ہیرے کی انگوٹھی یا نیکلیس ہے؟ اگر ہاں تو اسے نادر دھات سمجھنا چھوڑ دیں کیونکہ سائنسدانوں نے جدید تکنیک استعمال کرتے ہوئے زمین کی سطح کے نیچے ہزاروں کھرب ٹن ہیروں کا ذخیرہ تلاش کر لیا ہے۔ امریکا کی صفِ اول کی ایم آئی ٹی، ہارورڈ اور کیلیفورنیا برکلی یونیورسٹی کے ماہرین نے آواز کی لہریں استعمال کرتے ہوئے یہ قدرتی دھات تلاش کی ہے۔ ایم آئی ٹی کے ڈپارٹمنٹ آف ارتھ سائنسز کے محقق الرچ فال نے بتایا ہے کہ اتنی بڑی مقدار میں دھات کا برآمد ہونا ثابت کرتا ہے کہ ہیرا نادر دھات نہیں بلکہ یہ ایک عام چیز ہے، اگرچہ ہم اتنے بڑے ذخیرے کے قریب نہیں جا سکتے لیکن یہ ہماری سوچ سے بھی بڑا ذخیرہ ہے۔
ایم آئی ٹی یونیورسٹی نے اس دریافت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ زمین کی سطح سے 145؍ سے 241؍ کلومیٹر نیچے موجود یہ ہیرے پتھروں کی شکل میں ہیں جنہیں Cratons کہا جاتا ہے، ان کی شکل الٹے پہاڑوں جیسی ہے اور یہ زمین کی ٹیکٹونک پلیٹس کے مرکز میں ہیں۔ محققین کا اندازہ ہے کہ ان کریٹونز کی نچلے حصے، یا جڑیں، ایک سے دو فیصد ہیرے کی ہیں۔ ان ہیروں کو نکالنا ممکن نہیں کیونکہ یہ اتنی گہرائی میں ہیں کہ اتنی گہرائی تک کھدائی کرنے والی مشینیں دستیاب نہیں۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments