ماہرین فلکیات نے کہکشاں میں ایک اور بڑے ʼبلیک ہول کو دریافت کیا ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ سورج کے حجم سے 70 گنا بڑا ہے۔ خلائی تحقیق سے متعلق ʼنیچرنامی جریدے نے چینی ماہرین فلکیات کی ایک تحقیق شائع کی ہے جس میں اس بلیک ہول کو ʼایل بی ون کا نام دیا گیا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل ماہرین فلکیات کا یہ خیال تھا کہ سورج کے حجم سے 20 گنا بڑے بلیک ہول موجود نہیں ہیں۔ ایل بی ون کا کھوج لگانے کے لیے چائنیز اکیڈمی آف سائنس کی جانب سے جدید ترین ٹیلی سکوپ (لاموسٹ) استعمال کی ہے۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments