مائیکروسافٹ کا ونڈوز 10 موبائل فونز کی ناکامی کا اعتراف کر لیا اور اب ایسا لگتا ہے کہ معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نےا سمارٹ فونز کیلئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کو مزید جاری رکھنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مائیکروسافٹ کے ونڈوز 10 بنانے والی ٹیم کے سربراہ نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ اب ہم اسمارٹ فونز کیلئے ونڈوز 10 میں نئے فیچرز اور خصوصیات لانے پر توجہ مرکوز نہیں رکھ رہے۔
ونڈوز 10 موبائل نے صارفین کو کمپیوٹر اور سمارٹ فونز پر وہی سافٹ ویئرز چلانے کی سہولت فراہم کی تھی لیکن ایسا لگتا ہے کہ صارفین کو یہ خصوصیت زیادہ پرکشش معلوم نہیں ہوئی۔ بین الاقوامی ریسرچ کمپنی آئی ڈی سی کے مطابق، رواں سال اپریل سے جون تک دنیا بھر میں سمارٹ فونز کیلئے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 صرف 0.03 فیصد ہی فروخت ہو پایا۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments