Science

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی ٹرین

چین نے ایک ایسی ٹرین کی تیاری کا اعلان کیا ہے جو ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکے گی۔ چین کی چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایسی ٹرینوں کی تیاری کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو کہ ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکیں گی۔ یہ ٹرین اتنی تیز رفتار ہو گی کہ کراچی سے لاہور جتنا فاصلہ (786 میل سے زائد) صرف 31 منٹ میں طے کر سکے گی۔ چینی کارپوریشن کے مطابق سائنسدان مستقبل کی سپرفاسٹ ٹرینوں کی تیاری کا جائزہ لے رہے ہیں جو کہ 'زمین پر اڑ' سکیں گی۔
یہ چینی کارپوریشن پہلے ہی چین کے لیے سیٹلائیٹس، راکٹ اور میزائل وغیرہ تیار کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت تیز ترین ٹرینوں کا سب سے بڑا نیٹ ورک چین میں موجود ہے اور گزشتہ دنوں ہی اس نے تیز ترین ٹرین (248 میل فی گھنٹہ کی رفتار) کی سروس 21 ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سی اے ایس سی حکام کا کہنا تھا کہ وہ ڈھائی ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرینوں کی تیاری کے لیے مقامی اور بین الاقوامی سطح پر 20 سے زائد تحقیقی اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ 

ہو سکتا ہے یہ 'فلائنگ ٹرین' جلد حقیقت کا روپ دھار لے، مگر چینی سائنسدان اس سے پہلے 600 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے دوڑنے والی ٹرین کے منصوبے کا اعلان کر چکے ہیں۔ چین میں اب تک تیز ترین ٹرینوں کے لیے 20 ہزار کلومیٹر سے زائد ٹریک بچھایا جا چکا ہے اور 2020 تک اس میں مزید 10 ہزار کلومیٹر کے اضافے کا ہدف طے کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین نے ان ٹرینوں کے لیے 360 ارب ڈالرز کا خرچہ کیا ہے۔

 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments