اسوقت روئے زمین پر سب سے بڑا جانور وہیل ہے۔ اس کا جسم کسی جیٹ جہاز جتنا بڑا ہوتا ہے، دل ایک کار کے برابر اور زبان ہاتھی جتنی ہوتی ہے۔ اس قدر بڑے وجود کی وجہ آخر کیا ہو سکتی ہے؟ اس کی وجہ سمندری خوراک ہے، درجۂ حرارت ہے یا کوئی اور۔ سائنسدانوں نے سمندر میں چھپے اس راز کو معلوم کرنے کی کوشش کی ہے۔ سائنسدان دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے اس کے غیر معمولی سائز کے سبب کا پتہ لگا لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 10 میٹر سے زیادہ جسامت کا سلسلہ 20 سے 30 لاکھ سال پہلے شروع ہوا اور اسکی اہم وجہ خوراک ہے۔ گراہم سلیٹر جو کہ شکا گو یونیورسٹی میں ماہر حیاتیات اور معاون مصنف ہیں، کا کہنا ہے کہ وہیل کو تین کروڑ 60 لاکھ سال پہلے کی جسامت اور نشوونما کے حوالے سے دیکھا جائے تویہ موجودہ سائز کا دسواں حصہ بنتا ہے ۔
اب تحقیق کاروں نے وہیل گروپ کے مختلف جانوروں کو ایک جیسی خوراک پر رکھا تو پتہ چلا کہ ان سب میں بڑھوتری کی شرح مختلف ہے۔ ٹیم کومزید معلوم ہوا کہ آج سب سے چھوٹی وہیل صدیوں پہلے کی (معدوم) وہیل سے بھی بڑی ہے لہٰذا ارتقائی عمل کے دوران جسامت میں ہونے والا اضافہ لاکھوں سالوں پر محیط ہے۔ درحقیقت یہ ایک متنارعہ معاملہ ہے۔ تحقیق کرنے والوں کا ایک اور گروپ اوپر دی گئی رائے سے کچھ اختلاف کرتا ہے۔ اس کا خیال ہے کہ سمندر کی تہہ میں بہت زیادہ ٹھنڈک اور پانی میں غذا کی وافر مقداراس کا سبب ہو سکتا ہے۔ بہرحال سلیٹر کی تحقیق کو حقیقت کے قریب تر کہا جا سکتا ہے۔
محمد امجد
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments