علم ہیئیت کے ماہرین نے ایک نئی دنیا دریافت کی ہے، جو تقریباً ہماری زمین کے حجم کے برابر ہے، جہاں ایک سال 10 دِن کا ہوتا ہے۔ ریاستِ فلوریڈا کے شہر کیپ کانورل سے ’ایسو سی ایٹڈ پریس‘ نے ناسا کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 11 نوری سال کے فاصلے پر ’128۔ ب‘ نامی دوسرا سیارہ ہے جسے ہمارے نظام شمسی کے باہر دریافت کیا گیا ہے، جس کا درجہٴ حرارت ہمارے کرہٴ ارض جیسا ہے۔ ’راس 128 ب‘ اپنے ستارے کے قریب واقع ہے، اور یوں اس کا دائرہٴ مدار مختصر ہے۔ لیکن، اس کے گرد تپش نہیں ہے، چونکہ یہ ایک چھوٹا سرد سرخ ستارہ ہے۔ ستارہ خاموش ماحول کے قسم کا ہے، یعنی یہ تابکاری اثرات نہیں چھوڑتا۔
ماہرین کہتے ہیں کہ یہ خبر اُن لوگوں کے لیے حوصلے کی باعث ہو گی جو خارج الارض قریبی زندگی کے متلاشی ہیں۔ یہ سیارہ خود ساختہ ’رہائش کے قابل علاقے‘ کی سرحد پر واقع ہے۔ یہ دریافت چِلی میں قائم ’لا سلا آبزرویٹری‘ کو استعمال کرتے ہوئے، ژیور بونفلز کی ’یونیورسٹی آف گرینوبل آلپس‘ کی قیادت والی ایک ٹیم نے کی ہے۔ ناسا کی جانب سے یہ 3550 والی نظام شمسی کے باہر اپنے ستارے کے مدار میں گردش کرنے والی دریافت ہے۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments