Science

6/recent/ticker-posts

فیس بک نے کروڑوں جعلی اکاؤنٹس کا اعتراف کر لیا

سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے 27 کروڑ جعلی اکاونٹس کا اعتراف کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ سوشل میڈیا کے اس پلیٹ فام کو استعمال کرنے والے صارفین کے 27 کروڑ اکاؤنٹس جعلی ہیں جب کہ جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس پر حکام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

رواں ہفتے فیس بک نے مالی سال کے سہ ماہی رپورٹ شائع کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اسی دورانیے میں جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اس کے مجموعی صارفین میں سے 10 فیصد اصلی اکاونٹ ہولڈر ز ایسے ہیں جو ڈپلیکیٹ اکاؤنٹس چلا رہے ہیں۔ فیس بک انتظامیہ ان جعلی اور ڈپلیکیٹ اکاوؤنٹس کی بھرمار سے پریشان ہے اور وہ قانونی ماہرین سے مذکورہ اکاؤنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کا سوچ رہی ہے۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments