چین میں ایک ارب پاؤنڈ کی لاگت سے تیار کیا جانے والا سائنس فکشن تھیم پارک اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جہاں سیاح اڑن طشتریوں میں بیٹھ سکیں گے۔ پارک کی تعمیر کا موجودہ مرحلہ اگلے سال دسمبر تک مکمل ہو جائے گا۔ یہ سائنس فکشن تھیم پارک چین کے صوبے گوئی ژو میں 320 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اسے ’’اورینٹل ٹائمز میڈیا‘‘ کے اینی میشن یونٹ نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس پر ایک ارب پاؤنڈ یعنی تقریباً 143 ارب پاکستانی روپے کی لاگت آئے گی۔
یہاں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے 750 ٹن فولاد سے 174 فٹ بلند ’’ٹرانسفارمر‘‘ کا شاہکار مجسمہ بطورِ خاص دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے جس کے بارے میں امید ہے کہ یہ سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بن سکے گا۔ علاوہ ازیں ویڈیو گیمز کے شائقین کےلیے بھی حیران کر دینے والے نظارے اس سائنس فکشن پارک میں دیکھے جا سکیں گے۔ اپنی نوعیت کے انوکھے اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین سائنس فکشن تھیم پارک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ’’ورچوئل رئیلیٹی پارک‘‘ دنیا بھر کے سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز ہو گا جبکہ تھیم پارک میں تیار کی جانے والی، چین کی پہلی رولر کوسٹر اور اُڑن طشتریوں میں سفر کرنے کے بعد بچے ایک نئے تجربے سے آشنا ہوں گے جو ناقابل فراموش ہو گا۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments