ضرورت سے زیادہ، کم یا غلط اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنے کے نتیجے میں مزاحمت بڑھنے کے باعث متعدد اینٹی بائیوٹک ادویات نے اپنا اثر کھو دیا ہے جس کے باعث ہر سال دنیا بھر میں لاکھوں افراد موت کے منہ میں جانے لگے ہیں عالمی ادارہ صحت نے تحقیقات اور رپورٹس کی روشنی میں خوفناک انکشاف کیاہے کہ ضرورت سے زیادہ، کم یا غلط اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کرنے کے نتیجے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹی بائیوٹک ادویات کیخلاف مزاحمت بڑھنے لگی ہے جس سے مریضوں پر پہلی یا دوسری کے بجائے تیسری یا چوتھی جنریشن ادویات کا استعمال معمول بن گیا۔ پہلی جنریشن کی اینٹی بائیوٹک بے اثر ہو رہی ہیں، ادھورے نسخے، زیادہ یا کم مقدار، ادویات کے استعمال کا لامحدود دورانیہ مزاحمت بڑھنے کی بڑی وجوہات ہیں۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments