ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی پیشرفت اور ترقی کی وجہ سے 2030ء تک روبوٹس مختلف صنعتوں پر قبضہ کر کے 80 کروڑ افراد کی ملازمتیں کھا جائیں گے۔ بین الاقوامی تھنک ٹینک میک کنسی گلوبل انسٹی ٹیوٹ کی ریسرچ کے مطابق روبوٹس کی تیاری اور ان کے بڑھتے استعمال کی وجہ سے اندازاً 40 سے 80 کروڑ لوگوں کی ملازمتیں جاتی رہیں گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں مختلف دفاتر، فیکٹریوں اور دیگر مقامِ کار پر ہونے والے کام کے گھنٹوں میں سے صفر سے 30 فیصد تک کام روبوٹس کے حوالے کیا جا چکا ہو گا۔
رپورٹ کے مطابق جو لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے ان میں قابلِ پیشگوئی ماحول (پریڈکٹ ایبل اینوائرمنٹ) میں کام کرنے والے افراد، جیسا کہ مشین آپریٹرز، فاسٹ فوڈ بنانے والے لوگ، متاثر ہوں گے جبکہ ایسے لوگ جو ڈیٹا پراسیسنگ کا کام کرتے ہیں ان کے بھی متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، مالی، پلمبر، بچوں کی نگہداشت و نگرانی پر مامور افراد کو روبوٹس کے پھیلائو سے کم خطرہ ہے کیونکہ عموماً دیکھا جائے تو یہ کام مشینیں نہیں کر سکتیں اور ویسے بھی ان ملازمتوں کا معاوضہ بہت کم ہوتا ہے۔
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments