Science

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

ہمنگ برڈ اپنے طاقتور دل کی وجہ سے تیزی سے بازو ہلاتی ہے

ہمنگ برڈ امریکہ اور دیگر ممالک میں عام پایا جانے والا ایک ننھا منا اور خوبصورت پرندہ ہے جو قدرت کا ایک شاہکار ہے۔ یہ اپنے پر اور بازو اس تیزی سے ہلاتا ہے کہ اس کی آواز سنی جا سکتی ہے اور یہ بہت دیر تک ہوا میں معلق رہتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ اس ننھے پرندے کا طاقتور دل ہے۔ ہمنگ برڈ کی 80 سے زائد اقسام ہیں جن کی لمبائی تین سے پانچ انچ تک ہوتی ہے اور دنیا کا سب سے چھوٹا ہمنگ برڈ صرف 5 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے جس کا وزن چند گرام ہی ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک نوٹ کی گئی ہے۔

ہمنگ برڈ (شکر خورے) کی سب سے زبردست خاصیت اس کے پروں کی انتہائی تیز پھڑپھڑاہٹ ہے جس پر ماہرین ایک عرصے سے تحقیق کر رہے ہیں۔  سائنسدانوں کے مطابق اس کا دل جسمانی تناسب سے بہت بڑا اور طاقتور ہے کیونکہ بڑا دل جسم میں زیادہ خون بھیجتا ہے اور اس سے ہمنگ برڈ اپنے پروں کو تیزی سے پھڑپھڑاتا ہے اور کسی ہیلی کاپٹر کی طرح ہوا میں معلق رہتا ہے۔ اس عمل کے لیے بہت توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ماہرین نے 915 پرندوں کا جائزہ لیا اور ان کی جسامت اور دل کی حجم کو نوٹ کیا۔

ان میں سے جن پرندوں کا دل ان کے جسم کے تناسب سے چھوٹا تھا وہ تھوڑی دور کی پرواز کرتے ہیں جبکہ زیادہ تیزی سے پر ہلانے اور طویل پرواز کرنے والے پرندوں کے دل قدرے بڑے دیکھے گئے۔ سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ جسمانی تناسب سے اس پرندے کا دل بقیہ پرندوں کے مقابلے میں تین فیصد زائد ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں پیلی کن کا دل اس کے وزن کا صرف 0.8 فیصد ہوتا ہے۔ اس طرح ہمنگ برڈ کا دل تمام پرندوں میں ان کے جسمانی لحاظ سے سب سے بڑا ہوتا ہے۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments