ویسے تو ہم میں سے اکثر جانتے ہی ہوں گے کہ الٹرا ساؤنڈ کسے کہتے ہیں اور یہ عمومی طور پر کس میدان میں استعمال ہوتا ہے۔ ہم میں سے اکثر کا واسطہ اس آلے سے پڑا ہو گا اکثر ڈاکٹر حضرات گردوں اور پیٹ وغیرہ کی تشخیص اسی آلے کے ذریعہ کرتے ہیں۔ وہ خواتین جو امید سے ہوتی ہیں ان کی تصدیق اور بچے کی وقتاً فوقتاً جانچ کے لئے بھی اس کا استعمال طب کے میدان میں کیا جاتا ہے۔ ہم آپ کو بتائیں گے کہ الٹرا ساؤنڈ (الٹرا یعنی بالائے اور ساؤنڈ یعنی صوتی) مشین کس طرح سے کام کرتی ہے الٹرا ساؤنڈ طریقہ کار کئی طبی وجوہات کی بنا پر استعمال کیا جاتا ہے، اس کا سب سے عام استعمال جنین کی بڑھوتری کی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔ تاہم اس کا بنیادی مقصد جسم کے اندر کی تصویر کو میڈیکل کے مقصد کے تحت بنانا ہے۔
یہ تصویر عموماً دو جہتی ہوتی ہے اور عام کیمرے کی تصویر سے مختلف ہوتی ہے۔ الٹرا سونوگرافر بلند تعدد کی صوتی امواج کو جسم میں سے گزارتا ہے اور پھر ان سے حاصل کردہ گونج سے اندرونی ساخت کا دو جہتی خاکہ بناتا ہے۔ مبدل توانائی (transducer) کھوجی جس کو جلد پر رکھا جاتا ہے بطور خاص اس لئے بنایا گیا ہے کہ ان امواج کو پیدا اور وصول کر سکے۔ یہ ایسا ایک داب برقی (piezoelectric) اثر کہلانے والے اصول کو استعمال کر کے کرتا ہے۔ مبدل توانائی کھوجی کے اندرسے صوتی امواج پیدا ہوتی ہیں جو آزادی کے ساتھ جسم میں موجود سیال اور نرم بافتوں کے اندر سے سفر کرتی ہیں۔ ایک مرتبہ جب وہ کثیف ساخت میں پہنچ جاتی ہیں تو وہ بطور گونج کے مبدل توانائی کھوجی میں واپس آتی ہیں۔ نتیجے کے طور پر جمع کی گئی معلومات سے اسکرین پر ایک تصویر بنائی جاتی ہے۔
یاسین احمد
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments