Science

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

نوکیا کے ایک اور پرانے فون کی واپسی

بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کی تقریب میں نوکیا کے ایک اور پرانے فون کو دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے۔ میٹرکس نامی فلم میں دکھائے جانے والے معروف موبائل فون 8110 کو دوبارہ سے لانچ کیا گیا ہے۔ اس موبائل فون پر نوکیا کی برینڈنگ تو موجود ہے تاہم اسے ایچ ایم ڈی گلوبل نامی کمپنی نے بنایا ہے۔ اسی کمپنی نے گذشتہ سال موبائل ورلڈ کانگریس میں نوکیا کے ہی ایک معروف موبائل فون 3310 کو دوبارہ متعارف کروایا تھا۔ ایسا لگتا ہے کہ کمپنی نے 3310 کے دوبارہ لانچ کی کامیابی کے بعد ویسا ہی کچھ دہرانے کی کوشش کی ہے۔

ایچ ایم ڈی کی جانب سے متعارف کروائے جانے والا موبائل فون 8110 ایک فیچر فون ہے جس کے کائے آپریٹنگ سسٹم پر چند ایپس ہی چلائی جا سکیں گی۔ جو ایپس اس فیچر فون پر چلائی جا سکیں گی ان میں گوگل اسسٹنٹ، گوگل میپس اور فیس بک شامل ہیں لیکن اس فون پر ٹوئٹر، سنیپ چیٹ یا واٹس ایپ نہیں چلایا جا سکے گا۔ اس موبائل فون کو خم دار بنایا گیا ہے اور اس کے کی پیڈ پر ایک سلائیڈر بھی ہے اور یہ 4 جی انٹرنیٹ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے بی بی سی کو بتایا گیا ہے کہ اس قیمت 97 ڈالر کے قریب ہو گی۔ اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے تین دیگر موبائل فونز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔
ان میں سٹیل سے بنا سمارٹ فون ’سوروکو‘ بھی شامل ہے، جس کی قیمت 921 ڈالر تک ہو سکتی ہے۔
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments