Science

6/recent/ticker-posts
Visit Dar-us-Salam.com Islamic Bookstore Dar-us-Salam sells very Authentic high quality Islamic books, CDs, DVDs, digital Qurans, software, children books & toys, gifts, Islamic clothing and many other products.Visit their website at: https://dusp.org/

بیٹری کے بغیر چلنے والا پیس میکر ایجاد

سائنس دانوں نے دل کے امراض میں حیرت انگیز نتائج دینے والے آلے ’’پیس میکر‘‘ کو بیٹری کے بغیر چلانے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے جس کے بعد مریضوں کو بار بار پیس میکر کی بیٹری تبدیل کرنے کی جھنجھٹ سے جان چھوٹ جائے گی اور دل کی کارکردگی میں بھی کوئی رکاوٹ یا تنزلی نہیں آئے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی سائنس دانوں نے چوہوں اور ایک بڑے جانور پر کامیاب تجربے کے بعد اس پیس میکر کو ’’انرجی ہاروَیسٹر‘‘ کا نام دیا ہے جسے مارکیٹ میں آنے میں ابھی چند برس اور لگیں گے۔

چینی محقق ژولی کا کہنا تھا کہ جدید پیس میکر مریض کی جسمانی سرگرمیوں اور اس دوران دل کی دھڑکن سے پیدا ہونے والی حرکی توانائی کو برقی توانائی میں تبدیل کرتا ہے جس سے اس کو دیگر طبی آلات کی طرح روایتی بیٹری کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ سائنسی ماہر اپنی ایجاد کی کامیابی کے حوالے سے کافی پرامید ہیں کہ اس پیس میگر سے نہ صرف مریضوں کے علاج پر اٹھنے والے بیش قیمت اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ بیٹری کی بار بار تبدیلی کی صورت میں مریض کو ہونے والی پیچیدگیوں سے بھی نجات ملے گی۔


Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments