Science

6/recent/ticker-posts

کمپیوٹر سست ہو گیا ہے اپنے کمپیوٹر کی رفتار تیز کریں

اگر آپ کا کمپیوٹر سست ہو گیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اب اس کی صفائی کا وقت آگیا ہے، لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کمپیوٹر کی صفائی کس طرح کی جائے؟ لیپ ٹاپ ہو یا اسمارٹ فون ، ان سب میں جنک فائلز جمع ہوتی رہتی ہیں اور عموماً ہم انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ لیکن اگر کمپیوٹر یا اسمارٹ فون سے جنک فائلز( ایسی فائلز جو ونڈوز اور دیگر عارضی فائلز لکھنے والی ایپلی کیشنز سے بنتی ہیں، یہ عموماً انسٹالیشن کے دوران یا کسی پروگروام کے چلنے پر بنتی ہیں) کو اگر جمع ہونے دیا جائے تو پھر اس سے کمپیوٹر کی رفتار سست ہو جاتی ہے، اور کسی بھی پروگرام کو کھولنے کے لیے آپ کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ زیر نظر مضمون میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کمپیوٹر سے ان جنک فائلز کو ریموو کر کے اس کی کارکردگی میں بہتری کیسے لائی جاسکتی ہے۔

آپ کچھ آسان مرحلوں میں کسی تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن یا سافٹ ویئر کے بغیر عارضی اور جنک فائلز کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ اس کام کے لیے ہمیں صرف Command Prompt کی ضرورت پیش آئے گی۔ سب سے پہلے آپ Command Prompt ونڈو کو کھولیں۔ اس کے لیے نیچے الٹی طرف Start کے بٹن پر کلک کریں اور cmd ٹائپ کریں۔ اب enter کر دیں۔ Enter کرتے ہی ایک ڈائیلاگ باکس کھل جائے گا۔ اب اپنے سسٹم میں جمع ہوئی عارضی فائلز کو دیکھنے کے لیے درج ذیل کمانڈ ٹائپ کریں۔

\%SystemRoot%\explorer.exe %temp%

اب آپ ظاہر ہونے والی ان فائلز کو دو طریقوں سے ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ Ctrl+A دبا کر آپ ساری فائلز کو منتخب کریں اور پھر Delete یا Shift+ Delete دبا دیں۔
اگر آپ کو کمانڈز پر عبور حاصل ہیں تو پھر آپ یہ کمانڈ del %temp%\*.* /s /q استمال کرتے ہوئے ان فائلز کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ ان دونوں طریقوں میں استعمال ہونے والی فائلیں رہ جائیں گی باقی سب ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔ آپ باقی رہ جانے والی فائلز کو اسی طریقے سے دوبارہ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔ آگر آپ ہارڈ ڈسک سے تمام جنک فائلز ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو پھر لوڈسک کی کمانڈ استعمال کریں جو کہ درج ذیل ہے۔
cleanmgr /lowdisk /e

بشکریہ ایکسپریس نیوز
 

Visit Dar-us-Salam Publications
For Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.

Post a Comment

0 Comments