پینیسلین کی دریافت تاریخ کی چند اہم ترین دریافتوں میں سے ایک ہے اور اس کی دریافت کا واقعہ بھی سب سے منفرد ہے۔ 1928 میں سکاٹش سائنسدان الیگزینڈر فلیمنگ نے اپنی لیبارٹری میں بیکٹیریا سے بھری پیٹری ڈش کے ڈھکن کو اتفاقی طور پر تھوڑا سا کُھلا ہوا دیکھا۔ نمونہ مولڈز (پھپھوندی کی ایک قسم) سے آلودہ ہو چکا تھا پیٹڑی ڈش میں بیکٹیریا ختم ہو چکے تھے۔ بیکٹیریا کو ختم کرنے والی یہ پھپھوندی پینیسلیئم کہلائی اور اگلے دو دہائیوں تک کیمیا دانوں نے اس کو انسانوں کے کھانے کے قابل بنانے پر کام کیا اور آخر کار دوا پینیسلن تیار ہو گئی۔ 1944ء میں پینیسلین بڑے پیمانے پر تیار کی جانے لگی۔ دوسری جنگ عظیم میں امریکی فوجیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ خود کو بیماریوں سے نجات دلانے کے لئے اس پینیسلین کا استعمال کریں۔
بشکریہ روزنامہ جسارت
Visit Dar-us-Salam PublicationsFor Authentic Islamic books, Quran, Hadith, audio/mp3 CDs, DVDs, software, educational toys, clothes, gifts & more... all at low prices and great service.
0 Comments